حیدرآباد۔24۔دسمبر (اعتماد نیوز)عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند
کیجروال نے عام آدمی کی حکومت کے اصول کی ترجمانی کرتے ہوئے آج کہا کہ
دہلی میں وی آئی پی کلچر کو ختم کرنا ہی انکا نصب العین ہے۔ چنانچہ بروز
جمعرات حلف برداری تقریب سے متعلق انہوں نے دہلی کے
سرکاری چیف سکرٹری
سپولیا سے ملاقات کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے انکو
فراہم کئے جانے والے رہائشی بنگلا کو حاصل کرنے سے بھی انہوں نے انکار
کیا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سکیورٹی سے بھی کل انکار کیا۔
اور انہوں نے کہا کہ خدا ہی انکا محافظ ہے۔